بکرا ذبح کرنے پر جھگڑے میں گولیاں چل پڑیں

unnamed image

رحیم یار خان میں قربانی کے بکرے کو ذبح کرنے کے تنازع پر رشتہ داروں میں لڑائی ہوگئی۔ اسی دوران فائرنگ سے پولیس انسپکٹر سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

رحیم یار خان میں تھانہ کوٹسبزل کی حدود میں قربانی کے بکرے کو دیر سے ذبح کرنے پر جھگڑا اتنا بڑھا کہ گولیاں چل پڑیں۔

قصائی کے تنازع پر رشتہ داروں کی درمیان تو تو میں میں کی تکرار ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، جس کے بعد مشتعل ہوکر دونوں جانب سے تلخ کلامی بڑھنے پر فائرنگ کر ڈالی۔

فائرنگ کے نتیجے میں پولیس انسپکٹر سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ زخميوں کو فوری طبی امداد کیلئے شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

About Sabir Ali

TECH - NEWS - SPORTS

View all posts by Sabir Ali →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *